سوات(مارننگ پوسٹ) سوات پختو ادبی کلتوری نڑیوالہ جرگہ کے زیر احتمام لائسیم ماڈل سکول امانکوٹ میں کتاب اور سمارٹ موبائل فون کے عنوان سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،پروگرام کی صدارت اختر علی جبکہ مہمان خوصوصی طور پرعمران خان نے شر کت کی،پروگرام میں طالب علموں کے اصلاح و فلاح کےلیئے طالب علموں کو سمارٹ فون کے منفی استعمال کے نقصانات سے اگاہ کرتے ہوئے پروگرام کے صدر اختر علی نے کہا کہ کتاب کے مطالعے سے قوم ترقی بھی کرتی ہے اور اخلاقی حسن سے مالا مال بھی ہوتے ہیں،کتاب کا مطالعہ مسلمانوں کی تاریخ علم و فنون کو روشناس کرتے ہیں،پروگرام کے مہمانی خصوصی ظفر شلمانی نے کہا کہ طالب علموں کے والدین اپنے بچوں کو کم از کم میٹرک امتحان تک دور رکھیں تاکہ بچے اپنے پڑھائی پر دیہان دیں سکے ولدین کے لاپر واہی سے بچے کتاب کے پڑھائی سے بہت دور چلے جاتے ہیں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انفارمیشن سیکرٹری مسرور خان نے کہا کہ فیس بک میں مغربی دنیا نے فحاشی اور عر یانی کے مواد کو فروغ دیا ہے،پروگام میں نڑیوالہ جرگہ کے متعدد شعرا نے شرکت کی اور خوبصورت اشعار سے پروگرام کو چار چاند لگا دئے آخر میں جرگے کے بانی اور چیئر مین دریاب دولت خیل نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
مینگورہ لائیسم ماڈل سکول میں کتاب اور سمارٹ موبائل فون کے عنوان سے ایک پروقار تقریب منعقد
