سوات (مارننگ پوسٹ) پشاورہائی کورٹ مینگورہ بنچ نے پیرامیڈیکس اپ گریڈیشن کے حق میں فیصلہ دیدیا ، محکمہ صحت اور فنانس کو سمری پر عمل درآمد کرانے کا حکم ، تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ دارالقضاء میں دارالقضاء میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن (حق پرست) سیدوٹیچنگ ہسپتال ، تیمرگرہ لوئیردیر، ضلع صوابی ، بٹگرام ، خیبرایجنسی اوردیگرکی طرف سے پیرامیڈیکس ری سٹرکچرنگ / اپ گریڈیشن کیس کی سماعت ہوئی ، پٹیشنرز کیطرف سے میاں گل علیم ، ریاض علی شاہ ، محمدرحیم ، اسدحکیم ، حامد ضیاء مختاران کے حیثیت سے پیش ہوئے ، سابق اے اے جی اور ممتاز وکیل جاوید خان نے کیس کی پیروی کی ، اورتفصیلی دلائل دئیے ، کہ محکمہ صحت میں دیگر محکموں کے ملازمین کے مقابلے میں پیرامیڈیکس کیساتھ شدید ناانصافی اور زیادتی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ، نئے بھرتی شدہ اور 20تا30سال سروس سنیارٹی اورڈگری ہولڈرز ایک ہی سکیل نمبر12میں ہیں ، جبکہ تمام سٹاف کے صرف 4فیصد کواپ گریڈ کیاگیاہے ، انصاف کی فراہمی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تجویز کردہ سمری کے مطابق صرف چالیس فیصد سٹاف کوگریڈ 12میں چھوڑکر ساٹھ فیصد سٹاف کو گریڈ نمبر16,14،17،18 میں ان پوسٹوں کی تناسب کو بڑھاکر اپ گریڈ کیاجائے عدالت عالیہ کے دورُکنی بنچ نے جسٹس محمدابراہیم کی سربراہی میں پیرامیڈیکس کے حق میں فیصلہ دیکرمحکمہ صحت اورفنانس کو اس سمری پر عمل درآمد کرانے کا حکم دیدیا۔