سوات(نامہ نگار) ضلع انتظامیہ کی بھر مخالفت کے باوجود سوات سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ آزادی مارچ کے لئے اسلام اباد روانہ، تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے اعلان کردہ آزادی مار چ کے لئے سوات سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل کاروان اسلام آباد روانہ، ضلع امیر مولانا حجت اللہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ ضلع انتظامیہ کے پابندی کی باجود سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ تیار کرلیاگیاہے، انہوں نے کہاکہ ڈی سی سوات نے غیر قانونی طورپر جنر ل بس سٹینڈ اور دیگر پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان کو دہمکایاتھاکہ آزادی مارچ کے لئے جانے والے لوگوں کو کسی قسم کی سہولیات نہ دی جائیں اور گاڑیوں کو بند کردیاجائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہاکہ یہ ہائی کورٹ کی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اس کے باجود ہزاروں کارکن اسلام آباد آزادی مارچ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ آزادی مارچ کے لئے سوات سے اے این پی، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی پارٹیوں کے بھی سینکڑوں گاڑیاں روانہ ہوئے ہیں۔