خپل کور ماڈل اسکول کے زیر اہتمام دور وزہ سائنس اینڈ آرٹ نمائش مینگورہ مکان باغ ہاکی گراونڈ میں منعقد ہوئی۔ جس میں سکول کے سیکڑوں طلباو طالبات نے حصہ لیا۔ اور علمی ، فنی ، سائنسی ، آرٹ و غیرہ کے نمائشی ماڈل پیش کئے ۔جس کو حاضرین نے بہت سراہا نمائش کے ا خری روز طلباء نے سائنس ، آرٹس اور ثقافتی نمائش میں انوکھے نمونوں کی شکل میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور جدید انداز کو پیش کیا۔
 مختلف اسکولوں ، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے آنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی
زائرین نے سائنس کے سٹالوں میں دلچسپی لی اور روایتی کھانوں سے لطف اندوز بھی ہوئے
کھانے پینے والے اسٹالز پر زائرین نے مختلف روایتی کھانوں اور مشروبات کا لطف اٹھایا