تحصیلِ چارباغ کے علاقہ سالنڈہ اور منگلور میں پیسکو کے میٹر ریڈرز نے چند ماہ سے میٹر ریڈنگ نہیں کی، جس کے بعد صارفین کو بھاری بل بھجوائے گئے۔ صارفین کے مطابق کئی ماہ سے ریڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے اب صارفین کو سیکڑوں اور ہزاروں یونٹ پر مشتمل بھاری رقوم کے بل بھجوائے گئے ہیں۔ صارفین نے پیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کے میٹر ریڈرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔
سوات چارباغ میں میٹرز ریڈنگ نہ ہونے سے صارفین کو بھاری رقوم کے بل بھجوائے دئے گئے
