سوات(مارننگ پوسٹ) ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور کے ہدایت پر ضلع سوات میں موٹر سائیکل چوروں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ایس ڈی پی اُو سٹی ظاہر شاہ خان نے ہمرا ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ انور خان اور پولیس نفری کیساتھ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور رحمان علی ولد محمد رحیم ساکن مانڈل ڈاگ گولیری مٹہ کو گرفتار کیا۔ جس کے قبضہ سے مختلف ماڈل کے 09موٹرسائیکل برآمد کرکے جس کے خلاف تھانہ مینگورہ میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے مزید انکشافات متوقع ہیں۔
سوات،مطلوب موٹر سائیکل چور گرفتار،9 موٹر سائیکلیں برامد،مزید انکشافات متوقع
