سوات(مارننگ پوسٹ)خوازہ خیلہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے باغ ڈھیری کے مقام پر سنوکر کلب میں جوا کھیلنے والے 5افرادگرفتار کر لئے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر نوجوان نسل کو گمراہ کرنے اور معاشرئے میں بگاڑ لانے والے سفاک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر جاری کریک ڈاون کے تحت تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کی انٹیلی جنس بنیاد پر باغ ڈھیری میں ایک سنوکر کلب پر چھاپہ مار کاروائی میں جاری قمار بازی کی سجی سجائی ہوئی محفل تہس نہس کر رکھ دی گئی۔موقع پر میدان میں موجود داؤ پر لگی ہوئی 1,22,250 پاکستانی کرنسی قبضہ میں لے کر ملزمان عظیم، خائستہ، ظاہرشاہ، یوسف خان اور ارشد ساکنان فتح پور کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے