سوات(مارننگ پوسٹ) وادئی ملم جبہ سڑک پر ممکنہ ٹیکس لگانے کے خلاف علاقے کے عوام نے بھر پور احتجاج کا اعلان کردیا۔ یوسی ملم جبہ کے سابق ضلعی کونسلر شاہ رستان اور سماجی وسیاسی کارکن ابراہیم نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ملم جبہ سڑک پر ٹیکس نافذ کرنے کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔ عنقریب اس سڑک پر ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔ ہم صوبائی حکومت کو کسی بھی صورت میں ٹیکس نافذ کرنے نہیں دیں گے۔ ملاکنڈڈویژن ٹیکس فری زون ہے۔ اس میں ٹیکس نافذ کرنا غیر قانونی اقدام ہوگا۔
ملم جبہ روڈ پر ممکنہ ٹیکس کے خلاف اہلِ علاقہ کا زبردست احتجاج کا اعلان
