سوات(مارننگ پوسٹ) ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر سول ڈیفنس سوات کے ہدایات پرسول ڈیفنس کے رضاکاروں نے ضلع سوات کے تمام تحصیلوں میں300 رضا کارزٹریفک پولیس کیساتھ دو شفٹوں میں مختلف چوراہوں اوربازاروں میں مہمانوں کے رش کوکنٹرول کرنے میں اہم کرداراداکیا۔ سول ڈیفنس ارگنائزیشن کے تمام سینئر وارڈنز نے انچارج سول ڈیفنس محمدالیاس کے ٹریفک پلان کو احسن طریقہ سے عملی جامہ پہنایا۔ ڈی پی او سوات واحد محمود نے ٹریفک پولیس اورسول ڈیفنس کے مابین خبررسانی میں تعاؤن کرکے ٹریفک کنٹرول میں آسانیاں پیدا کی ۔ ڈی پی او سوات نے سول ڈیفنس سوات کے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے بیان میں ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے مزیدہدایات جاری کی کہ عیدالفطر کے بعد سول ڈیفنس کے تمام رضاکاروں کو تعریفی اسناد دی جائیگی ۔ محمدعلی چیف وارڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سول ڈیفنس کے جوانوں نے بہترین ڈیوٹی کرکے ثابت کیا ہے کہ سول ڈیفنس سوات کے جوانان ہمہ وقت لوکل ایڈمنسٹریشن کیساتھ ہرقسم تعاؤن کیلئے تیارہیں۔ محمدالیاس انچارج نے ڈپٹی چیف ڈاکٹرخالد ڈویژنل وارڈن فواد خان ،انسیڈنٹ آفیسر فضل حمید اورتمام سینئر وارڈن کے ایمانداری اوربہترین ٹیم ورک کیساتھ اپنے خدمات پیش کرنے پر شکریہ اداکیا۔ نذیرمحمدایڈیشنل چیف نے تمام محافظین کوخراج تحسین پیش کیا۔