مینگورہ: بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں حصہ لینے والے آزاد میدوار برائے جنرل کونسلر امانکوٹ ا رستم خان العروف گل دا نے کہا ہے کہ یہ گاؤں گلی اور محلے کا الیکشن ہے اس سے تو نہ کوئی وزیراعظم بنتا ہے ، نہ وزیراعلی اور نہ ہی اس کا جنت و دوزخ کیساتھ کوئی تعلق ہوتا ہے یہاں عوام صرف اپنے لئے ایک اچھا نمائیندہ منتخب کرتا ہے لہٰذا عوام اپنے علاقے کیلئے بہترین اور موزوں نمائندہ منتخب کریں جو علاقے کے مسائل سےآگاہ ہو ، نیک چلن ہو، تکبر سے پاک ھو، عوامی بندہ اور اچھی شخصیت کا مالک ہو، جو کل کم از کم اپکے ساتھ عزت سے پیش آتا ھو۔اپنے حلقہ کےعوام کے بھر پور اعتماد کیساتھ میں لوگوں کے خدمت کا جزبہ دل میں لئے الیکشن میں حصہ لے رہا ہو،میری کامیابی عوام کی کامیابی ہوگی
عوام اپنے علاقے کیلئے موزوں نمائندہ منتخب کریں جو عوامی مسائل سے آگاہ ہو،رستم خان
