سوات(مارننگ پوسٹ)جہانزیب کا لج سوات کے فائنل سمسٹر امتحان سولہ دسمبر سے شروع ہوگا چھ ہزار سے زائد طلبہ وطالبات شریک ہونگے آٹھارہ شعبوں کے لئے امتحانی عملہ کے ساتھ انسپکشن ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہیں انتظامات آخری مراحل میں داخل امتحان مثالی ہوگا طلبہ کو مستقبل کے لئے پرامید ثابت ہوگاان خیالات کا اظہار بی ایس پروگرام کے کنٹرولر امتحانات پروفیسرسیراج خان نے گزشتہ روز ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کیاکنٹرولر امتحانات پروفیسر سیراج خان نے کہا کہ جہانزیب کالج سوات کے سمسٹر نظام کے تحت امتحان مثالی ہوگا جس کے لئے تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوئی ہیں کورسز تکمیل تک پہنچنے کے قریب ہے طلبہ وطالبات کے لئے جہانزیب کالج سوات بی ایس نظام تعلیم بہترین ثابت ہوگا پروفیسرسیراج خان نے کہا کہ فائنل سمسٹر امتحان سولہ دسمبر سے شروع ہوگا چھ ہزار سے زائد طلبہ وطالبات شریک ہونگے آٹھارہ شعبوں کے لئے امتحانی عملہ کے ساتھ انسپکشن ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہیں انتظامات آخری مراحل میں داخل امتحان مثالی ہوگا طلبہ کے لئے جہانزیب کالج امید کی کرن ثابت ہوگی بی ایس پروگرام کوارڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر انوارالحق نے کہا کہ فائنل امتحان کے لئے کورسز مکمل ہونے کے آخری مراحل میں ہے جبکہ طلبہ کو بی ایس نظام کے فارمیلیٹی مکمل ہورہے ہیں جو کہ اس نظام کا حصہ ہے بی ایس نظام کامیابی کی طرف رواں دواں ہے جو کہ عنقریب یہ ادارہ خودمختاری کے لئے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے پروفیسر ڈاکٹر انوارلحق نے مزید کہا کہ جہانزیب کالج مزید ترقی کے راہ پر گامزن ہوگااور مسقبل میں یہ ادارہ یونیورسٹی لیول تک فروغ تعلیم کے لئے کرادار ادا کریگا