عوامی نیشنل پارٹی سوات مسرت احمد زیب کی پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے وضاحت جاری کردی
اے این پی سوات کے پریس ریلیز کے مطابق ہم جموریت پر یقین رکھتے ہیں اور ہر کسی کو اپنا فیصلہ کرنے کا اختیار ہے البتہ سوشل میڈیا پر محترمہ کو پارٹی کے این اے تھری کا امیدوار ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی میں تنظیم، آئین اور پارٹی پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں اور مرکزی صدر سے لیکر ایک عام ورکرز تک سب اس کے طابع ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے مسرت احمد زیب صاحبہ پارٹی پالیسی اور آئین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی تھی اور ضلعی و صوبائی تنظیم کو نظر انداز بھی کرتی رہی جس کی وجہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے فیصلہ کا تھا کہ قومی اسمبلی این اے تھری کا ٹکٹ اُس سے واپس لیکر کسی اور موزوں امیدوار کو جاری کیا جائے۔ اس فیصلے کے بعد اس نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ہر ایک کا ذاتی مسلہ ہے اس لئے پارٹی ورکرز کو تاکید کی جاتی ہے کہ پارٹی چھوڑنے والوں کے خلاف کسی قسم کی نازیبا الفاظ استعمال نہ کریں اور اپنی توانائیاں پارٹی کے مثبت سرگرمیوں میں استعمال کریں۔