سوات(مارننگ پوسٹ) قوموں کی ترقی کا راز سائنس وٹیکنالوجی میں تحقیق سے ہیں پاکستان میں بہترین صلاحیت کے لوگ موجود ہیں، ملک کو ترقی کی راہ پر لگایاجاسکتاہے، ڈاکٹر حبیب، تفصیلات کے مطابق سوات سیدوشریف ودودیہ ہال میں خیبر پختون خوا سائنس و ٹیکنالوجی ڈائریکریٹ کے زیر اہتمام سائنس سمینار سے ڈاکٹر حبیب جوکہ پاکستان سائنس سوسائٹی کا ممبر ہے اور تمغہ امتیاز بھی لے چکاہے نے کہا مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں قوموں نے تحقیق کے زریعے ترقی کے منازل طے کئے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں اور ہماریملک کے طالبعلم ہر میدان میں آگے جاسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ تحقیقی میدان میں پاکستان کے نامور سائنسدانوں نے کئی کامیابیاں حاصل کررکھی جس کی زندہ مثال ایٹمی ٹیکنالوجی میں کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیاکے بہترین یونی ورسٹیوں میں پاکستان کے مایہ ناز سائنسدانوں نے کامیابی کی جھنڈے گاڑ دئے ہیں۔ سمینار میں سوات کے مختلف سکولوں کے طلبا اوطالبات نے کثیر تعدا میں شرکت کی اور معرف سائنسدان ڈاکٹر حبیب سے سائنس وٹیکنالوجی بارے سوالات کئیں، اس موقع پرنسپل جہانزیب کالج سید ممتاز علی شاہ نے کہاکہ ڈاکٹر حبیب جن کا تعلق سوات کے علاقے مٹہ سے ہیں اور ہزارہ یونی ورسٹی میں تاحیات پروفیسر ہے ان کے بچپن کا دوست ہے۔ ڈاکٹر حبیب نے تحقیق میں حکومت پاکستان سے تمغہ امیتاز کے ساتھ ساتھ کئی اعزازات حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کے لئے ڈاکٹرحبیب ایک مثال ہے کہ انتھک محنت سے کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر معروف ماہر تعلیم ڈاکٹرجواد نے کہاکہ سوات کے طلبا و طالبات کی یہ خوش قسمتی ہے کہ ان کو اپنے ہی علاقے سے ماہر ین میسرہیں۔ طلبا وطالبات ان ماہرین سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ سمینار کے آخرمیں طلباء کو سرٹیفکیٹس اور مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیس کئے گئے۔
سوات ، ودودیہ ہال میں پختونخوا سائنس و ٹیکنالوجی ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام سائنس سمینار کا انعقاد
