سوات(مارننگ پوسٹ)رمضان سستا بازار میں غریب ریڑھی بانوں کو تنگ نہ کیا جائے جہاں پر کوئی نزدیکی سستا بازار میں جانا چاہتا ہو ان کو مکمل سہولت دیا جائے ایم این اے سلیم الرحمان نے ڈی سی سوات کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے اور اس میں غریبوں کو جتنا ممکن ہو سہولت دی جائے جبکہ مشکلات میں کمی کے لئے اقدامات کیا جائے ایم این اے سلیم الرحمان نے مزید کہا کہا کہ رمضان سستا بازار میں غریب ریڑھی بانوں کو تنگ کرنا مناسب نہیں ان کو قانو ن کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کے روزگارکو نقصان نہ پہنچایا جائے بلکہ ان کو نزدیکی سستا رمضان بازار میں جگہ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بلا کسی روک ٹھوک اپنا کاروبار آسانی کے ساتھ کرکے حلال کمائی پر اپنے بچوں کے پیٹ پال سکے
رمضان سستا بازار میں غریب ریڑھی بانوں کو تنگ نہ کیا جائے، ڈی سی سوات کو ہدایت جاری
