سوات:خادم جے یوآئی رفیق احمد عربی نے کہا ہے کہ عید الفطر آمد کے تیاریوں میں اپنی ہمسایوں اور مستحق سفید پوش طبقہ کو یاد رکھنا ہے لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس نے تمام طبقہ کے لوگوں کو متاثر کیا ہوا ہے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں کثرت استغفار درود شریف اور عبادات پراپنی تمام ترتوجہ مرکوز رکھنا اہمیت کا حامل ہے دوسروں کی مدد ان کی مشکل میں آسانی پیدا کرنے کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا چاہئے معاشرے میں انصاف اور بھلائی کے کاموں کو مل جل کر کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہارخادم جے یوآئی سوات معروف سیاسی وسماجی رہنما اور الخیر سی سی بی توتانو بانڈئی سوات رفیق احمد عربی نے رمضان المبارک کے دوران لاکھوں کے غذائی اجناس کے تقسیم کے اختتام کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں گفتگوں کرتے ہوئے کیا رفیق احمد عربی نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ لوگوں اور رمضان میں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی خصوصی امدادی پیکج تقسیم کئے جو کہ مخیر حضرات کے لاکھوں مالیت کے غذائی اجناس چارسو سے زائد خاندانوں کو ان کے گھروں تک پہنچادئیے جبکہ ضرورت مندوں کو کیش بھی مہیا کئے گئے انہوں نے کہا کہ الخیر سی سی بی علاقائی تنظیم جو کہ علاقے کے لوگو ں کے لئے فلاحی کاموں پیں پیش ہیں ہر سال غریبوں کے مدد اور ان کو ضرورت کے مطابق امدادی اشیاء مخیر حضرات کے تعاون سے کی جاتی ہے علماء کرام کے زیر سایہ فلاحی کاموں کے لئے نوجوان طبقہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح جذبہ علاقے کی ترقی وخوشحالی میں مدد گار ثابت ہونگی
عید الفطر آمد کے تیاریوں میں اپنی ہمسایوں اور مستحق سفید پوش طبقہ کو یاد رکھے، رفیق احمد عربی
