؛
دریائے سوات میں حالیہ بارشوں کے بعد انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے بعد پانی کی سطح معمول پر آگئی۔ گذشتہ روز اس دریا میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کا اخراج 61ہزار کیوسک تک پہنچ گیا تھا اور جمعہ کو گذشتہ روز پانی کا اخراج21310کیوسک رہا۔ محکمہ ایری گیشن کے حکام کے مطابق دریا میں پانی کا اخراج معمول پر آگیا ہے۔ جمعہ کو سوات میں مطلع صاف اور موسم خوشگوار رہا۔