سوات(مارننگ پوسٹ) تین روز سے شدید جار ی برفباری کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار حالات سے بروقت اور فوری نمٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی جانب سے جاری شدہ احکامات کی پیش نظر ایس ایچ او تھانہ اولندر سید محمود اور دیگر جوانان پولیس نے اس یخ بستہ ہواؤں،کٹھن اور دشوار گزار پہاڑوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کو جاری رکھا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے تمام ایس ایچ اوز کو ایک مراسلہ جاری کیا تھا کہ جو بھی صورت حال ہوں لیکن سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ عوام کی جان، مال عزت اور آبرو کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ایس ایچ او تھانہ اولندر سید محمود نے اس جاری کردہ احکامات کی پیش نظر سخت جاری برفباری کی موسم میں پہاڑی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے علاقہ معززین کے ساتھ بھی میٹنگ کی علاقہ معززین نے باور کرایا کہ ہم شانگلہ پولیس کے ساتھ زندگی کی ہر مشکل موڑ پر ساتھ دیں گے اور کوئی بھی اجنبی شخص کو دیکھنے پر مقامی پولیس کو اطلاع دیں گے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ اولندر سید محمود اور دیگر پولیس نے اجمیر روڈ کا بھی جائزہ لیا اوربرف میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں ان کی مدد کی۔