سوات(مارننگ پوسٹ) گلی باغ کے علاقہ روڑیا میں سرکاری سکول کے چوکیدار نے نامعلوم وجوہات پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی،پولیس کے مطابق پولیس سٹیشن چار باغ کے حدود روڑیاگلی باغ میں سرکاری سکول کے چوکیدار زڑور خان ولد گل حسن نے گزشتہ رات نامعلوم وجوہات کے بنا پر سکول میں اپنے آپ پر فائرنگ کرکے خودکشی کر لی ہے چارباغ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے