سوات(مارننگ پوسٹ) اہلیان سوات کوہستان کا احتجاج رنگ لایا۔ اتروڑ مین شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔ گجرگبرال اور تمام لنک سڑکوں کی بحالی کے لئے کام تیز کردیا گیا۔ گجرگبرال کی سڑک کل تک کھل جائے گی، ایکسئین ہائی ویز۔ تفصیلات کے مطابق شدید برف باری کے باعث اتروڑ اور گبرال کی رابطہ سڑکیں گذشتہ دو ہفتوں سے بند پڑی تھیں، جس کے خلاف اہلیان سوات کوہستان نے گذشتہ روز نشاط چوک منگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اتروڑ مین شاہراہ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بحال کردیا، جبکہ ایکسئین ہائی ویز فرمان اللہ خٹک کے بقول تین مشینریاں گجرگبرال اور دیگر لنک سڑکوں کی بحالی میں مصروف ہے اور کل تک گجرگبرال کی رابطہ سڑک بھی ٹریفک کے لئے بحال کردی جائے گی۔ اتروڑ شاہراہ کی بحالی کے بعد دو ہفتوں سے محصور علاقہ عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی اور مقامی تاجروں نے اشیائے خوردونوش کی سپلائی شروع کردی