(مارننگ پوسٹ) سوات ایس پی انوسٹی گیشن نزیر خان کا تھانہ سیدوشریف کا دورہ کیا جہاں سال 2019 فارمل انسپکشن ششماہی دوئم کی گئی، دوران انسپکشن تھانہ کی بلڈنگ، حوالات، ریکارڈ مالخانہ، ملازمان کی رہاٸشی بیرکیں،ویٹنگ روم کی صفاٸ ستھرائی چیک کی گئی۔ سوات ایس پی انوسٹی گیشن نزیر خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ کی خبر گیری اور صفاٸ ستھراٸ کا خاص خیال رکھا جاۓ۔رجسٹر ہونے والے مقدمات کو بروقت یکسو کریں۔تفتیش کے عمل میں سستی براداشت نہیں کی جائیگی، چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کریں۔ساٸلین کی طرف سے دی گٸیں درخواست ہاۓ کو فوری یکسو کریں۔تھانہ پر آنے والے ساٸلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جاۓ۔آخر میں فرنٹ ڈیسک پر آن لاٸن ریکارڈ اور رجسٹر ہاۓ تھانہ کی تکمیل بھی چیک کی۔ DRC ممبران سے ملاقات بھی کی.
سوات ایس پی نزیر خان کا تھانہ سیدوشریف دورہ،انسپکشن کے دوران سخت ہدایات جاری
