سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں پرائس ریویو کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ اشیائے خوردنوش کی قیمتوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اس ضمن میں نشاط چوک مینگورہ میں عوامی شکایت سیل بھی قائم کیا جائیگالوگ گرانفروشوں کے خلاف اپنے شکایات اس سیل میں درج کرے گاوہ اپنے آفس گل گدہ میں پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اس موقع پر اے ڈی سی محمد فؤاد خان، ڈی پی او سوات سید اشفاق انور، اے سی خوازہ خیلہ ریاض علی، اے سی تحصیل بابوزئی عامر علی شاہ، بازار صدر عبدالرحیم اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی دودھ کی معیار کو بہتر بنانے اور کیمیکل سے پاک کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لنڈا کے مقام پر مستقل طور پر ایک چیکنگ پوائنٹ قائم ہوگا جو کہ دودھ کی معیار او رکوالٹی کو چیک کرے گا کیمیکل یا دوسرے مضر صحت اشیاء کی ملاوٹ کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ رمضان میں ٹریفک کامسئلہ حل کرنے کیلئے مین بازاروں سے ہتھ ریڑھی والوں کو دور رکھ کر ان کیلئے پانچ مختلف جگہوں کا انتخاب کیا جائیگا تاکہ ٹریفک کو کنٹرول کرسکے بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد فواد خان کی سربراہی میں پرائس ریویو کمیٹی نے باہمی اتفاق رائے سے مختلف اشیاء خورد نوش کی قیمتوں کا نرخ مقرر کیا جن میں چاول سیلہ نمبر1 کائنات فی کلو 150روپے، چاول سیلہ کرنل 130روپے، چاول سیلہ 80 روپے، چاول باسمتی نمبر1 کائنات 140روپے، چاول باسمتی ٹوٹہ 60 روپے، کرخہ چائنہ 140روپے، دال چنا موٹا 130روپے، دال چنا باریک 120 روپے، دال ماش دھوتی کرمی 160 روپے، چائے اے کلاس 750روپے، دودھ فی لیٹر 110 روپے،دہی فی کلو 120 روپے، مصالحہ سپیشل فی کلو 360روپے وغیرہ شامل ہیں جبکہ پرائس ریویو کمیٹی بعض اشیاء کی قیمتوں کو اگلے اجلاس میں مقرر کریگی۔
سوات میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈی سی سوات
