سوات (نامہ نگار)کنٹرولر امتحانات سواتعلیمی بور ڈ کے ایک اعلامیہ کے مطابق میٹرک سالانہ امتحانات2020، 13مارچ 2020بروز جمعہ کو شروع ہو رہا ہے، امتحان میں شامل ہونے والے تمام پرائیویٹ طلباء و طالبات کے رول نمبر ز ان کے متعلقہ پتہ پر بھیج دیئے گئے ہیں، ریگولر طلبہ کے رول نمبر سلپس متعلقہ سکول اپنے آن لائن اکاونٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، جن امیدواروں کو رول نمبر ز یکم مارچ تک نہ ملے تو وہ سوات تعلیمی بورڈ کے ویب سائٹ www.bisess.edu.pkسے اپنا رول نمبر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔