سوات (مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت لوگوں کو صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے سیدو میڈیکل کالج کی نئی بلڈنگ کو منتقلی سے طلبہ کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی جبکہ حکومت نے پرانی عمارت کو ڈینٹل کالج کیلئے مختص کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو میڈیکل کالج کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال و پر نسپل سیدو میڈیکل کالج ڈاکٹر اسرارالحق، پی ٹی آئی سینئر رہنما فضل رحمان، سابق ضلعی کونسلر فضل ربی رضا اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے فضل حکیم خان نے نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اسرارالحق نے انہیں بریفنگ دی فضل حکیم خان نے کہا کہ یہ 33 کروڑ روپے کی پراجیکٹ ہے جو تکمیل تک پہنچ گیا ہے اور اس اقدام سے میڈیکل کے طلبہ کیلئے دور رس نتائج سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کے خاتمہ کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں۔