سوات (مارننگ پوسٹ)امروزضلعی پولیس آفیسرسوات سید اشفاق انور کی زیر صدارت ماہ اکتوبرکے حوالے سے کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا ، جملہ ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے SHOsنے شرکت کی ۔ ضلعی پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انورنے ماہ اکتوبرکے کرائم کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ کی اور تمام تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلعی پولیس سوات نے 32.934کلو گرام چرس ،2.594کلوگرام ہیروئن ،50دیسی لیٹرشراب برآمد کی۔ اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سوات پولیس نے5بندوقیں مختلف بور، 5عدد رائفل ،3عددکلاشنکوف ،39پستول اور1063کارتوس ،3عدد خنجربرآمد کیے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کے دوران ماہ اکتوبرمیں سوات پولیس نے55مجرمان اشتہاری گرفتار کیے ۔ اسی طرح جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلعی پولیس سوات نے ماہ اکتوبرکے دوران166گاڑیوں کو بذریعہ وہیکل ویریفکیشن سسٹم(VVS) چیک کیا گیا جبکہ74046 اشخاص کو بذریعہ کریمینل ریکارڈ ویریفکیشن سسٹم (CRVS) چیک کیا گیا ۔ ضلعی پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ منشیات فروشوں کے متعلق بذریعہ ایس ایم ایس میرے موبائل نمبر 03461119304 پر اطلاع دے اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھ کر منشیات فروشوں کے خلاف بعد تصدیق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلے میں ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے عوام سے پُرزور اپیل کی کہ اس مہم کے دوران ضلعی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ضلع بھر سے منشیات فروشی کا قلع قمع ہو سکیں ۔