سوات (مارننگ پوسٹ ) یوکرین میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ کا سوات پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں مختلف نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے یوکرین میں میڈیکل کے تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر منصور عالم خان، ڈاکٹر عمیر اقبال، ڈاکٹر امین الرحمن اور دیگر نے کہا کہ ہم میڈیکل کے تعلیم حاصل کرنے کیلئے یوکرین گئے تھے جہاں پر حالات خراب ہونے کے باعث ہمارا تعلیم متاثر ہوا اور ہم اپنے مدد آپ کے تحت پولینڈ کے بارڈر پہنچ گئے وہاں سے پاکستان چلے آئے یہاں آکر کالجوں کے چکر لگاتے رہے لیکن کہیں پر بھی ہمیں داخلہ نہیں مل رہا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ دوسرے ممالک کے طلبہ بھی وہاں زیر تعلیم تھے جس کو اپنے اپنے ملکوں میں داخلے ملے ہیں اور وہ اپنی تعلیم حاصل کررہے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمیں پاکستان میں خصوصاً سوات میں کہیں پر بھی داخلہ نہیں مل رہا، انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر تعلیم اور دیگر اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں کسی بھی میڈیکل کالج میں داخلے دئے جائیں اور ہمارا مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جائیں اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کو طول دے کر سڑکوں پر اجائینگے اور اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک مطالبات تسلیم نہ ہوں