سوات (مارننگ پوسٹ) گذشتہ روز سوات وائلڈ لائف ڈویژن کے زیر اہتمام ورلڈ وائلڈ لائف ڈے منایا گیا، اس حوالے سے ڈی ایف او وائلڈ لائف سوات کے دفتر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ جنگلی حیات کے سٹاف اور اساتذہ نے شرکت کی، تقریب میں جنگلی حیات کے اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور ااس کی اہمیت کو روشناس کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او وائلڈ لائف سوات عبدالغفور نے دن کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہم سب نے مل کر جنگلی حیات کے تحفظ کو یقنی بنانا ہوگا۔
سوات میں ورلڈ وائلڈ لائف ڈے منایا گیا
