سوات(مارننگ پوسٹ) ملک میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد تنظیم شہری دفاع کی جانب سے سوات کے بڑے اداروں میں طلبہ و طالبات کو سول ڈیفنس کی تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے اس مقصد کیلئے تنظیم کے میل و فیمیل انسٹرکٹرز کے علاؤہ انچارج سول ڈیفنس سوات محمّد الیاس خود بھی تربیتی کورسز میں مصروف ہیں سوات کے باقی اداروں کی طرح خپل کور ماڈل سکول کے گرلز کیمپس میں بھی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کی فی میل انسٹرکٹرز مس گلفام اور مس ماریہ کرم نے طالبات کو ہنگامی حالات کے دوران سیلف ڈیفنس اور فرسٹ ایڈ کی تربیت دی طالبات کی جانب سے تنظیم شہری دفاع کی تربیتی کورس اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری ہدایات و گائیڈ لائنز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
سوات میں طلبہ و طالبات کو سول ڈیفنس کی تربیت دینے کا سلسلہ جاری
