سوات(مارننگ پوسٹ)گوجر قومی تحریک کے صدر الحاج شہزاد نے کہا ہے کہ کالام مہوڈنڈ روڈ اور بحرین پل پر کام کی تکمیل سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی سہولت میسر آئے گی،سڑکوں پر جاری کام کی رفتار میں تیزی لاکر سیزن سے قبل تکمیل تک پہنچایا جائے،کبل سے علاقہ اوگدے تک سٹیل پل کی تعمیر بھی یقینی بنائی جائے تاکہ کبل اورکانجو میں ٹریفک مسائل میں کمی آسکے،کمشنر ملاکنڈڈویژن ریاض خان محسود سے ملاقات میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں،انہوں نے کہاکہ سوات کے سیاحتی مقام کالام مہوڈنڈ روڈ کی تعمیر اور بحرین پل پر کام کی تکمیل سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کوآمدورفت میں سہولت میسر آئے گی جبکہ سڑکوں پر جاری کام کی رفتار میں تیزی لاکر سیزن سے قبل تکمیل تک پہنچایا جائے اورکبل سے علاقہ اوگدے تک سٹیل پل کی تعمیر بھی یقینی بنائی جائے تاکہ کبل اورکانجو میں ٹریفک مسائل میں کمی آسکے،اس موقع پر کمشنرنے کہاکہ ان کا مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرناہے جس کیلئے وہ ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ جائز مطالبات کے حل کیلئے عملی جدوجہدکررہے ہیں جس پر الحاج شہزاد نے ان کا شکریہ اداکیا اور انہیں اپنی طرف سے بھرپورتعاؤن کا یقین دلایا۔
کالام مہوڈنڈ روڈ پر تعمیراتی کام کی تکمیل سے ملک کے سیاحت کوبے حد فائدہ ہوگا،الحاج شہزاد
