سوات(مارننگ پوسٹ)ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر اکرام شاہ خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس خطرے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے صوبائی حکومت کے بروقت اقدامات صوبے کے مختلف مقامات پر جاری دیگر صوبوں سے آنے والے مسافر وں کو اڈوں پر انٹری شک کے بنیادوں پر اس کی ٹسٹ ایل ایچ ڈبلیو ٹریننگ تاکہ دیگر ممالک سے آنے والے کمیونٹی سطح پر اس کو نوٹیفائی کرکے چودہ دن کے لئے اپنے ہی گھر میں فالو کریں تاکہ کوئی مسئلہ نہ ہو اس طرح مٹہ میں دس خوازہ خیلہ میں آٹھ بیڈسیدو ہسپتال میں آٹھ آیسو لیشن بیڈز آٹھ بیڈہائی ڈپنڈنسی یونٹ قائم کیا ہے ایمرجنسی کی صورت میں بریکوٹ ہسپتال کو مکمل طور پر اس کے لئے مختص ہوگااور عام سروسز کو معطل ہوگاتاہم الحمد اللہ صورتحال فی الحال بہتر ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر اکرام شاہ نے گزشتہ روز میڈیا سے اپنے دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے کیاڈاکٹر اکرام شاہنے کہا کہ کرونا وائرس کے لئے ا نتظامات اور ٹریننگ بھی مکمل کرلئے گئے ہیں جس میں یونیفارم کٹس اور لیب ورک شامل ہیں عام لوگوں میں خطرے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیے اجتماعات اور ماسک ضرورت کے تحت استعمال کیا جانا چاہئیے ہسپتال اور دیگر مقامات پر غیر ضروری آنا جانا بھی کم کیا جانا چاہیے تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ نہ ہوسکے چونکہ یہ عالمی مسئلہ ہے چائنا اور ایران اٹلی دیگر ممالک میں بہت زیادہ پھیلاہوا ہے ڈی ایچ او سوات نے مزید کہا کہ گرمیوں میں ڈینگی وائرس کے لئے تیاریاں جاری تھی کہ کروناس وائرس کے باعث اس کو کم کیا گیا تاہم ڈینگی جس میں منگورہ کے حساس ایریا بھی شامل تھی اس ایشو پر کام بھی جاریہ ہے تاکہ یہ بھی کور کیا جاسکے اس کے لئے آٹھارہ سو سپاٹ کی نشاندہی کی تھی تاکہ اس کے سامپل حاصل کرکے لیب بھیجا جائے جس کے لئے زرعی یونیورسٹی سوات کیمپس سے مدد لی تھی تاہم اس کے لئے ٹیمپریچر نارمل نہیں اس حوالے سے ا گاہی جاری ہے ڈاکٹر اکرام شاہ سوات میں 48بی ایچ یوز سول ڈسپنسریز کے حالت ک بہتر بنابنے کے لئے موجودہ حکومت نے ساڑے تین کروڑ روپے منظور کئے ہیں جو کہ سی اینڈ ڈبلیو کو ریلیز ہوچکے ہیں جس پر جلد کام شروع ہوگا جو کہ چھوٹے ضروری کام ہے اس سے لوگوں کو بہتر سہولیات میسر ہوسکے ا ور مشکلات میں کمی ہوسکے کالام صوبے کا سیاحتی زون ہونے کے وجہ سے صوبائی حکومت نے ہسپتال کے لئے دو کروڑ تیرہ لاکھ جس میں لیبر روم اوٹی ودیگر ضروری کام شامل ہے کریں گے اس کافنڈز بھی سی اینڈ ڈبلیوکو ریلیزہوکر اس کو کنٹیکٹر کو دیکر اس پر کام شروع کیا جائیگااور عام لوگوں کے ساتھ سیاحوں کو بھی سہولیات مہیا ہونگی