سوات(مارننگ پوسٹ)اے این پی امریکہ رہنما ڈاکٹر عبدالحق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے وجہ سے عام لوگوں میں آگاہی ضروری ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس سے بچاؤ ممکن ہیں ملکی سطح پر پارٹی کو مزید مضبوط بنانے میں کردار اداکرنے میں کارکنان نہایت اہم ہے بیرونی ملک اور صوبے میں پارٹی کے لئے قربانیوں کو فراموزش نہیں کیا جاسکتا ہے آئندہ حکومت اے این پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ان خیالات کا اظہار اے این پی امریکہ کے رہنما اور سابق صدر اورمعروف شخصیت ڈاکٹر عبد الحق نے سوات میں اپنے رہائشگاہ اوڈیگرام میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں اور اے این پی امریکہ کے سینیر نائب صدر صدیق خان نائب صدر تحصیل کبل نائب صدر نادر خان عبدالرؤف خان ودیگر کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیاڈاکٹر عبدالحق نے کہا کہ کورونا وائرس کے وجہ سے عام لوگوں میں آگاہی ضروری ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس سے بچاؤ ممکن ہیں ملکی سطح پر پارٹی کو مزید مضبوط بنانے میں کردار اداکرنے میں کارکنان نہایت اہم ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام اے این پی میں اکثریت اس پارٹی میں شمولیت کے خواہاں ہے تاہم اس میں کارکنان کے کوششوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا