(مارننگ پوسٹ) سوات میں کورونا وائرس کے روک تھام کے لئے مزید اقدامات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ضلع بھر میں ڈبل سواری پرسیکشن 144 کے تحت ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے اسی طرح رکشہ میں صرف دو سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی اور پک اپ میں صرف چار سواریوں کی بٹھانے کی اجازت ہوگی جبکہ تمام گراؤنڈز میں کھیلنے اور ضلع بھر میں پانچ سے زیادہ افراد اکھٹا ہونے پربھی فوری پابندی لگائی گئی ہے
سوات ضلع بھر میں ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد
