سوات(مارننگ پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر بحرین کے ساتھ آنے والے حادثے کی انکوائری کی جائے، کہی ٹھیکداران یا سڑک پر کام کرنے والے افسران کی غفلت کا نتیجہ تو نہیں، علاقہ عمائدین کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بحرین عابد مہند بحرین کے علاقہ چھم گڑی میں گاڑی کھائی میں گرنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے، جس پر سوات کوہستان کے عمائدین نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ عوامی حلقوں میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین انتہائی قابل احترام تھے، جو دو سال قبل ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین تعینات رہے۔ بعد میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ یاد رہے کہ عابد مہمند کو اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر ترقی اس وقت دی جب اہلیان بحرین نے سابق اے سی بحرین مجیب الرحمن کے برے روئیہ اور عوام کے ساتھ ناروا سلوک کی وجہ سے ان کے خلاف احتجاج کیا۔ عابد مہمند کی تعیناتی سے علاقہ عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور تحصیل انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ تحصیل بحرین کے یوتھ کونسلر نصراللہ انصاری، یوتھ کونسلر وی سی کالام انجنئیر امجد علی ، سابق ناظم ملک امیر سید اور دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سڑک پر جاری کام کے دوران اکثر ٹھیکداران کی غلفت اور سڑک پر ٹریفک کی روانی میں مشکلات کی شکایات ملتی رہتی ہیں۔ انہوں نے اعلی حکام سے واقع کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے تا کہ مزید حادثات رونما نہ ہوسکے۔
اسسٹنٹ کمشنر بحرین کے ساتھ آنے والے حادثے کی انکوائری کی جائے،علاقہ عمائدین کا مطالبہ
