(مارننگ پوسٹ)سوات پولیس اور سول سوسائٹی کی جانب سے سیدو ہسپتال میں ڈاکٹروں کو گارڈ آف آنر اور سلامی،کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے پر خراج تحسین،پھولوں کے دستے بھی پیش کئے گئے گزشتہ روز سوات پولیس اور سول سوسائٹی کی جانب سے سیدو شریف ہسپتال میں ڈاکٹروں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹروں،پیرامیڈیکس،نرسوں اور دیگر سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور سلامی دی گئی اس موقع پرڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان، ایس ڈی پی اُو سیدو شریف محمد اسحاق، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شیر حسن خان اور سول سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹروں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے اور انکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سوات پولیس اور سول سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹروں کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش
