سوات :ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن بلوسم کوچنگ اکیڈمی کے نام رہی۔سوات سے تعلق رکھنے والے تیمور اقبال بلوسم کوچنگ اکیڈمی کے طالب علم نے 200 میں سے 192 نمبرز لیکر خیبر پختونخوا میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔بلوسم کے حاجرہ اسماعیل نے 189اور شاہ فیصل نے 188 نمبروں کے ساتھ صوبہ بھر میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز نے انٹرمیڈیٹ سوات ڈگری کالج سے کیا۔