مینگورہ(مارننگ پوسٹ)سوات علاقہ میاندم اور ضلع شانگلہ کے دو افراد کو بلوچستان کے علاقہ شاہ رگ ضلع ارنائی میں نامعلوم افراد نے اغوا کرکے قتل کردیا۔ سوات کے علاقہ میاندم کے مظفر خان اور شانگلہ کے محمد زمین کوئلہ کی کان میں مزدور تھے کہ گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے ان کو اغوا کیا اور بعد میں قتل کرکے لاشیں پھینک دیں۔ دونوں مقتولین کو آبائی علاقوں میں پہنچا کر سپردِ خاک کیا گیا۔