سوات یونیورسٹی بی اے، بی ایس سی کے سپلیمنٹری امتحان کے نتائج کا اعلان13اپریل کو کرے گی۔ ناظم امتحانات پروفیسر محمد ریاض کے مطابق یونیورسٹی بندش کی وجہ سے امیدوار اپنا نتیجہ UOS spac Roll NO کو9818 پر موبائل سے ٹیکسٹ کرکے اپنا نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ نتیجہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ تمام امیدواروں کے ڈی ایم سی پوسٹ آفس کے ذریعے ان کے گھروں کو ارسال کئے جائیں گے۔