سوات(مارننگ پوسٹ)سیدوشریف سڑک پر موٹرسائکل سوار کی موت معمہ بن گئی ۔موٹر سائیکل سوار کا نام گل رحمن سکنہ شاہدرہ کو پولیس وین نے ٹکر ماری جس سے وہ سپتال میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا،لواحقین کا الزام،  جبکہ ایس پی خانخیل کا کہنا ہےپولیس وین نے نہیں بلکہ موٹر کار نے ٹکر ماری ۔  ایس پی سوات خانخیل کے مطابق موٹر سائکل سوار کو پہلے سیدو شریف روڈ پر موٹر کار نے مو ٹر سائکل سوار کو ٹکر ماردی اور موٹر سائکل سلیپ ہوکر پولیس کی وین سے ٹکراگئی ۔ایس پی کے مطابق موٹر کار حادثہ کے بعد فرار ہوگئی جبکہ پولیس نے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل۔کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ایس پی کے مطابق ڈی ایس پی سیدو سرکل کو ہسپتال بھیجوایا ہے اور اس کو ہدایت کی ہے کہ وہ لواحقین کے موقف کے مطابق رپورٹ درج کردیں جس کے بعد موٹر کار اور پولیس وین کے نامعلوم ڈرائیوروں کخلاف ایف آئی ار درج کردی ہےدوسری طرف مرنے والے شخص کے لواحقین نے کہا ہے کہ ٹکر پولیس وین نے ہی ماردی ہے اور اب وہ ٹال مٹول۔کررہی ہے ۔ اگر پولیس موقع پر موجود تھی تو پھر موٹر کار والے کیسے فرار ہوسکتے تھے ۔