سوات(مارننگ پوسٹ) سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی مطلوب عسکریت پسند گرفتار، سی ٹی ڈی پولیس ملاکنڈ کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں دوران اپریشن مطلوب عسکریت پسند سعید الرحمان ولد شاہی ملک سکنہ شور گرفتارکرلیاگیاہے۔ ملزم پر 2009میں مٹہ نظرآباد میں سیکورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ درج ہے اس حملے میں آرمی صوبے دار جاں بحق ہواتھا، پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔