سوات(مارننگ پوسٹ) پاک پی ڈبلیو ڈی اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے سرکاری خزانہ سے کروڑوں کا ٹیکہ ،پی ٹی آئی سوات حلقہ پی کے 6 کے ایم پی اے عزیز اللہ گران نے الزام لگایا ہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے سرکاری خزانہ سے کروڑوں روپے لوٹے گئے ہیں۔ منظورِ نظرٹھیکیداروں کو پری کوالیفائیڈ کرکے چور دروازے سے ان کو ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے دیے گئے۔ غیرقانونی ٹھیکے دینے کے بعد ٹھیکیداروں کو 90 فیصد ایڈوانس ادائیگی کابھی انکشاف ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ پاک پی ڈبلیو جس کاماضی بھی ناقص کارکردگی سے بھرا پڑاہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر اداروں سے بھی فوری تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانس ادائیگی جن لوگوں نے کی ہے، ان کو بھی بے نقاب کریں گے۔ کسی کو سرکاری خزانہ پرڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔