سوات(مارننگ پوسٹ) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ بار ایسو سی ایشن کی تقریب حلف بردار انعقاد، پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے جسٹس سید ارشدعلی خان نے نومنتخب کابینہ سے حلف لے لیا، اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ارشد علی خان نے کہا کہ بار اور بینچ لازم و ملزوم ہیں، بار کے تمام وکلاء ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور ہم انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بار کودرپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جن کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انصاف پر مبنی فیصلے کرکے عوام کوفوری اورسستا انصاف فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری ہمارے ساتھ ایک ہی پلیٹ فارم پر اپنی ڈیوٹیا ں سرانجام دے رہی ہے، وکلاء کو درپیش مسائل کے حل مشترکہ کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ وکلاء عوام کو سستے انصاف کی فراہمی میں ہمارے ساتھ تعاؤن کریں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے چیئرمین الیکشن بورڈ عبدالحلیم ایڈووکیٹ اور نومنتخب جنرل سیکرٹری عبدالقیوم ایڈووکیٹ نے وکلاء کو درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی جن کے حل کی جسٹس ارشد علی خان نے یقین دہانی کرائی، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے نائب صدر خان افضل خان ایڈووکیٹ، پاکستان بار کونسل کے ممبر شیر محمد خان ایڈووکیٹ، خیبر پختونخواکے وائس چیئرمین سعید خان ایڈووکیٹ، چیئرمین ایگزیکٹیو کے پی بار کونسل حق نواز ایڈووکیٹ، لاء آفیسرز مینگورہ بینچ،ڈسٹرکٹ جوڈیشری آفیسر ز،وائس چانسلر سوات یونیورسٹی، ممبرز بار کونسل ملاکنڈ ڈویژن، ملاکنڈ کے معزز وکلاء اور ڈسٹرکٹ صدور نے شرکت کی، تقریب کے دوران نومنتخب صدر افتخار احمد ایڈووکیٹ کے بھائی اور نومنتخب نائب صدر سرفراز خان کے ماموں کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی۔