سوات(مارننگ پوسٹ) ملوک آباد منگورہ سمیت مختلف علاقوں میں رمضان المبار ک میں افطاری کے بعد رات گئے تک موٹر سائیکلوں کی بھرمارکم سن ڈرائیورزشام کو ریس لگانے سپیڈ کے ساتھ مقابلے اور سلینسرسے آوازنکالنے مینگورہ کے عوام کو ذہنی مریض بنا لیا ایک طرف لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کے وجہ سے لوگ پریشان جبکہ دوسری طرف موٹر سائیکلوں کے ڈرائیورز نے رہی سہی کسر پوری کردی ضرورت کے استعمال کے علاوہ ان موٹر سائیکلوں پر عوامی حلقوں نے فوری طور پر پابندی اور سخت جرمانے لگانے سمیت سزا کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس سے لوگوں آمدورفت کے ساتھ حادثات کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے اس قسم کے حادثات پہلے بھی رونما ہوچکے ہیں ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پیپلز چوک میں منڈی روڈز پر سوات پولیس نے کم سن موٹر سائیکل ڈرائیورز کو گرفتارکرنے کی بھی اطلاعات تھی تاہم عوامی حلقوں نے ڈی پی او سوات سے اپیل کی کہ کم سن ڈرائیورزشام کو ریس لگانے سپیڈ کے ساتھ مقابلے اور سلینسرسے آوازیں نکالنے کے لئے ملوک آباد منگورہ سیمت اہم چوکوں پر پولیس کی ڈیوٹی لگاکر ان کو سخت سزا کے ساتھ جرمانہ بھی لگانے کے لئے خصوصی اختیارات دی جائے تاکہ کسی قسم کے حادثات رونما نہ ہو اور لوگ اس ماہ برکت میں سکون کے ساتھ زندگی گزار سکے
مینگورہ،کم سن موٹرسائیکل سواروں نے عوام کو ذہنی مریض بنا لیا،نوٹس لینے کا مطالبہ
