سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں مزید پندرہ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کل تعداد 178تک پہنچ گئی، محکمہ صحت سوات کے طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سوات میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پندرہ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس سے مجموعی طورپر 178افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، نئے مریضوں کا تعلق بلوگرام، خواجہ آباد، چارباغ اور کوٹہ ابوہاکے علاقوں سے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 49ہے جبکہ سیدوشریف اسپتال میں اس وقت گیارہ افراد زیرعلاج ہے۔