سوات:عوامی نیشنل پارٹی اوورسیز متحدہ عرب امارات کے سابق صدر فضل غفار عرف دبئی خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس سے شدید متاثر ہوا ہے وطن واپس لانے کے لئے انتظامات کئے جائیں وطن واپس لانے کے لئے ائرلائن کے ٹکٹس بھی مہنگے ہونے کے وجہ سے مشکلات میں کمی کے بجائے اضافہ کیا پہلے بھی اپنے بھائیوں کی خدمت کی اور آئندہ کے لئے بھی ان کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز آٹھائیں گے اپنے آبائی گاؤں چپریال تحصیل مٹہ میں لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے سفید پوش طبقہ کے لئے ان کے گھر تک غذائی اجناس اور نقد رقم دوستوں کے تعاون سے باعزت طریقے سے پہنچایا دوسروں کو بھی اس طرح تقلید کرنی چاہئے ان خیالات کا اظہار اے این پی متحدہ عرب امارات کے سابق صدر اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت خدائی خدمت گار فضل غفار خان عرف دبئی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا فضل غفار خان عرف دبئی خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس سے بچاؤ میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ صرف پاکستان نہیں ساری دنیا اس کے لپیٹ میں ہیں اس کا علاج بھی یہی ہے کہ اپنے گھر سے غیر ضروری طور پر بازار کے بجائے گھر پر رہے سینیٹائزر ماسک اورہاتھ گلے ملنے اور سماجی فاصلے کو ترجیح دیں دبئی خان نے کہا کہ اپنے علاقوں میں لوگوں کی مشکلات میں کمی اورخدمت کے لئے آگے آنے اور غریب لوگوں کا ہمدرد بنیں دبئی خان نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں کرایوں میں اضافہ اورائرلائن کی عدم دستیابی کے وجہ سے در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہے حکومت کو اس مسئلے کے حل کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر انتظامات کرکے ان کے لئے آسانی پیدا کی جائے اوورسیز پاکستانی کو آسانی پیدا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادو ں پر اقدامات کئے جائیں
سوات کےاوورسیز پاکستانی لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس سے شدید متاثر ہے،دبئی خان
