سوات(مارننگ پوسٹ) حلال فوڈ اتھارٹی سوات نے مختلف کارروائیوں میں جعلی شہد اور زائد المعیاد اشیا برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد خان کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی افسران شہاب خان اور فرمان علی نے ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں جعلی شہد پکڑکر ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے حوالہ پولیس کیا گیا۔ دوسری کارروائی رحیم آباد بائی پاس روڈ پر کی گئی جہاں مختلف دکانوں سے زائدلمیعاد خوراکی اشیا ضبط کرلی گئیں۔
سوات،بڑی مقدار میں جعلی شہد برآمد ،ملزمان گرفتار
