سوات (مارننگ پوسٹ) سوات سبزی منڈی اینڈ فروٹس کمیشن ایجنٹس ایسو سی ایشن سوات کے صدر شیر عالم ، صاحب جمال ، نورحسن اور دیگر نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام ، ڈپٹی کمشنر شاہد محمود اور ضلع ناظم محمد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے نیو سبزی منڈی کا دورہ کرکے وہاں پر جاری کاموں کا جائزہ لیا ، انہوں نے کہا کہ ان کے دورے سے ہمارا حوصہ بلند ہوا اور اب اس پر کام مذید تیز ہوجائیگا ، شیر عالم خان نے کہا کہ سبزی منڈی تختہ بند کے قیام کا مقصد مینگورہ شہر میں ٹریفک بوجھ کو کم کرنا اور ٹریفک نظام کو رواں دواں اور یہاں کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے ، جس میں انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ۔