سوات(مارننگ پوسٹ) گل جبہ میں درجنوں افرادکی خاندانوں سمیت مسلم لیگ میں شمولیت ترقیا تی منصوبوں کا بھی اعلان وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے فرزند اشتیاق خان نے یو سی ہزارہ گل آباد خوڑ محلہ میں ایک بڑی شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے MNAمراد سعید کے پانچ سا لہ فارمنس کو عوام کے لئے نا کا فی قرار دیا اور کہا کہ ان کی کارکردگی یہ ہے کہ ایک گھنٹے میں چار پیپرز پاس کی جبکہ تنقید برائے تنقید کی سیا ست کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ قسم سے کہتا ہوں کہ انجینئر امیر مقام نے کمیشن کی سیا ست نہیں کی اور نہ ہی کمیشن لیا ہے PTIنے قوم کو مسلسل دھو کے میں رکھا سوات کو کوئی بڑا پراجیکٹ نہیں دیا آئندہ الیکشن میں پختون بیدار ہو نگے اور کارکر دگی کے بنیاد پر اور کارکر دگی کے بنیاد پر مسلم لیگ کو ووٹ دینگے انہوں نے کہا کہ امیر مقام حکومت میں نہ ہو تے ہوئے بھی سوات کی ترقی پر 65ارب روپے پراجیکٹ پر خرچ کر چکے ہیں اس موقع پر بخت سلطان ، خورشید اور فضل غنی کی سر کر دگی میں 50سیا سی خاندانوں نے پی ٹی آئی اور ANPسے مستعفی ہو کر مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا