سوات: سوات میں بجلی لوڈشیدنگ نے تباہ حال معیشت پرڈرون حملے شروع کردیے ہیں۔ کاروباری پہیہ پہلے ہی سے رکا ہواہے اور اب بجلی لوڈشیڈنگ نے رہی سہی کسر پوری کردی۔ ہفتہ میں کاروباری مراکز تین دن لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند رہتے ہیں۔ باقی چار دنوں میں بجلی بھی غائب ہوتی ہے، جس سے بجلی سے چلنے والا کاروبار بری طرح متاثر ہواہے۔ اس صورتحال نے کاروباری طبقہ کو مزید پریشان کردیاہے اور اب لوگوں کا کاروبا مکمل ختم ہونے والا ہے۔ عوام نے حکومت سے بجلی ناروا لوڈشیڈنگ کو فوری طور ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے