سوات۔ کبل بار میں ملگری وکیلان کے نیا منتخب شدہ کابینہ نے حلف اٹھالیا‘ حلف برداری کی تقریب کبل بار میں منعقد ہوئی‘ اس موقع پر اے این پی رہنماء و ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 7جناب وقاراحمدخان مہمان خصوصی تھے۔
کبل بار میں ملگری وکیلان کے نیا منتخب شدہ کابینہ سے اے این پی رہنماء و ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 7جناب وقاراحمدخان نے حلف لے لیا ‘ تقریب میں صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے رحمت علی خان۔پاکستان بارکونسل کا ممبرشیرمحمدخان ایڈوکیٹ۔سابق کبل بار صدر اشفاق خان ایڈوکیٹ۔سوات ہیومن رائٹس سوسائٹی کاچئیرمیں محمد رحم ایڈوکیٹ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔وقار احمد خان نے کہا ہے کہ ہم باچا خان بابا کے پیروکار ہے ۔باچا خان بابا کا مشن پورہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔مہمان خصوصی ممبرصوبائی اسمبلی وقاراحمد خان اور سابق ممبرصوبائی اسمبلی رحمت علی خان نے ملگری وکیلان کبل کابینہ کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کردی۔