سوات(مارننگ پوسٹ) ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل(DRC)خیبر پختونخوا پشتون کلچر کا ایک حصہ ہے جس نے پختونوں کے روایتی جرگہ سسٹم (نظام) کو مزیدفعال بناکر مظلوم عوام کیلئے محافظ کا کردار ادا کیا ہے عوام الناس کی باہمی تنازعات کو بلا معاوضہ اور افہام و تفہیم سے بروقت حل کرکے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے قبل روکنے میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل(DRC)کا کلیدی کردار رہا ہے ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے جس کے غیر جانبدار اور شفاف فیصلوں کو عدلیہ بھی احترام کی نظر سے دیکھتی ہیں ڈی آر سی کے مصالحتی اقدامات عوامی مفاد، قیام امن اور انسانیت کے تحفظ کے لئے ایک قیمتی آثاثہ ہے سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان کا تھانہ الپوری میں ڈی ارسی ممبران، علاقہ معززین کے ایک مصالحتی جرگے سے خطاب علاقہ بانڈہ پیر آباد میں دو فریقین کا مسجد میں پیش امام رکھنے کے بارے میں دیرینہ مسئلہ چلا ارہا تھا جس نے علاقے میں کافی شدت اختیار کر گئی تھی اس نسبت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر (QPM)نے سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان اور چیئرمین ڈی ار سی کو ٹاسک دیا کہ مسئلے کو فریقین کی باہمی رضامندی سے حل کروانے کی کوشش کرے تاکہ امن و امان میں خلل پیدا نہ ہو جائے اس حوالے سے آج علاقہ بانڈہ میاں کلے پیر اباد کا ایک جرگہ تھانہ الپوری ایا وہاں پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان، چیئرمین ڈی ار سی بحر الدین خان، ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف اور دیگر معززین علاقہ نے دونوں فریقین کو بٹھا کر مسئلے کی بہتر حل نکالنے کی کوشش کی آخر کا ر انھوں نے ایک کمیٹی تشکیل دی کمیٹی نے فریقین کی باہمی رضامندی پر فیصلہ کرکے دوسرے گاوں سے پیش امام منتخب کرنے پر اتفاق کیا گیا دونوں فریقین کی دیرینہ مسئلہ ڈی ار سی کے زریعے حل ہو کر افسران کو سارے ڈھیر دعائیں کی۔