سوات(مارننگ پوسٹ) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ایس او پیز کے تحت تبلیغی مرکز کھولنے کی اجازت دی جائے، تبلیغی مرکز کھولنے کے بعد لوگ ملک سے کرونا کے خاتمے کے لئے دعائیں کریں گے، حالات کا فی حد تک بہتر ہوئے ہیں، مزید تبلیغی مرکز کی بندش بلاجواز ہے، انتظامیہ فوری طور پر اس حوالے سے اقدامات اٹھائیں تبلیغی مرکز کھولنے کیلئے اقدامات اٹھاکر لوگوں کو عبادت کی اجازت دی جائے، انتظامیہ جوبھی ایس اوپیز دے گی تبلیغی حضرات اس پر عملدرآمد کریں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاعبدالرحیم نے واضح کہا کہ ملکی بقاء اورسلامتی اور ملک سے کرونا کے خاتمے کے لئے اللہ تعالیٰ کی حضور دُعا مانگنے کاواحد طریقہ یہ بھی ہے کہ تبلیغی مرکز کو عبادت کیلئے کھول دیاجائے، تاکہ اس مرکز میں عبادات کا سلسلہ ایک بارپھر شروع ہوسکے اور ملک میں اللہ تعالیٰ کی برکات نازل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں سے تبلیغی مرکز کی بندش کی وجہ سے اس مرکز میں عبادات کا سلسلہ رکا ہوا ہے اب چونکہ کرونا کازور کافی حد تک کم ہوچکا ہے لہٰذا انتظامیہ ایس اوپیز کے تحت تبلیغی مرکز کھولنے کیلئے اقداامت اٹھائیں انہوں نے کہا کہ تبلیغی حضرات کے دعاؤں میں کافی اثرہوتے ہیں اور اس وقت ان کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور دیگرذمہ داران فوری طور پر تبلیغی مرکز کھولنے کیلئے تمام تراقدامات اٹھائیں اور اس حوالے سے مزید غفلت کامظاہرہ کرنے سے گریز کیاجائے۔